اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردگروہ داعش نےجو صوبہ الانبار کے شہر الرمادی میں داخل ہوگیا ہے، اس شہر کے پانچ سو تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے اور شہری اپنے گھر چھوڑ کر فرار کر رہے ہیں۔ النشرہ ویب سائٹ کے مطابق الرمادی قبائل کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ عوامی رضا کار فورس اور دہشت گردوں کے درمیان بھی سخت لڑائی ہورہی ہے اور قبائل کے افراد نے شہر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169